سرکاری افسران اپنے ماتحت عملے اور عوام کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں،کمشنر راولپنڈی

Jan 31, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اپنے ماتحت عملے اور عوام الناس کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں یہ عہدے اوراختیارات خدا کی نعمت ہیں جس کو ایمانداری اوربہتر انداز سے استعمال کیا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم ڈی واسا محمد تنویر کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر جمخانہ راولپنڈی میں منعقدہ الوداعی تقریب میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے افسر ایم ڈی واسا کی دوران ملازمت اچھی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیاکمشنر راولپنڈی نے کہا کہ آر ڈی اے اور واسا کی بدولت شہر میں ترقی اور خوبصورتی آ رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے تمام افسران عوامی خدمت کو حقیقی معنوں میں منشور بنائیں انہوں نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ، ددوچھہ ڈیم پروجیکٹ اور دیگر کام کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف آرڈی اے کی کاروائی قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے ایم ڈی واسا محمد تنویر کی خدمات کو سراہا۔ ایم ڈی واسا نے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی، ڈی جی آرڈی اے اور آرڈی اے و واسا افسران کا بہت شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں اپنے عہدے پر رہا ہوں عوام کی خدمت کی ہے اور اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کیے ہیں۔

مزیدخبریں