دوہرے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو2مرتبہ سزائے موت

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے تھانہ صدر بیرونی کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو2مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا ہے عدالت نے مقتولین کے قانونی ورثا کو7لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے محمد افسر عرف گورا نامی ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اپریل 2022 میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنی چچی سائرہ جبین اور ماموں محمد اکبرکو قتل کر دیا تھاگزشتہ روز سماعت مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن