راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی15ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی ملک میں تعمیر وترقی کے کام ہوئے وہ ن لیگ نے کرائے بجلی کی لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی کاخاتمہ کیا تو ن لیگ نے کیا،سڑکیں،موٹرویز بنائیں تو ن لیگ نے بنائیں،ہسپتال،سکول،کالجز ،انڈرپاسز،فلائی اوور ن لیگ نے بنائے، 2018میں سازش کے ذریعے نوازشریف کو نہ ہٹایاجاتا تو آج ملک ترقی کی کئی منازل طے کرچکا ہوتا مگر تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے ملک کابیڑہ غرق کردیا،آج مہنگائی،لاقانونیت،بیروزگاری عام ہے 8فروری کو عوام شیرپرمہرلگاکر ن لیگ کو اقتداردلائیں انشا اللہ ن لیگ ایک بارپھر تعمیر و ترقی کے
سفر کاآغازوہیں سے کرے گی جہاں سے2018میں یہ سلسلہ رکاتھا ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسپنسری گراؤنڈ ٹینچ بھاٹہ میں خروٹی برادری کے زیراہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
،اس موقع پر تلاوت کلام پاک کی سعادت عبدالقیوم نے حاصل کی،کارنر میٹنگ میں ممبر کینٹ بورڈ و سالار قافلہ رشیداحمدخان،چوہدری منیر،حاجی غفار،حاجی علیم جان،حاجی جان محمد،حاجی گلا جان،امان اللہ خان،نیک محمد،حاجی فضل،سیدجان،بسم اللہ خان،عبدالحمید،مجید خان،نورخان،نذیرخان،حاجی قاسم،سعیدخان،حاجی وزیرخان،سردارخان ودیگر دوست احباب خروٹی برادری نے بھرپور شرکت کی،خروٹی برادری کے شریک معززین نے ملک منصورافسر کی بھرپورحمایت کااعلان کیا۔