برداشت کلچر کو فروغ دےکر ہم امن کی راہ ہموار کر سکتے ہیں،پروفیسر امجد اقبال خٹک

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر امجد اقبال خٹک نے کہا ہے کہ برداشت کے کلچر کو فروغ دے کر ہم امن کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی تہذیب کا دارو مدار قوت برداشت پر ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، رحمت آباد، راولپنڈی میں توہین مذہب اور سائبر کرائمز کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صبا لون نے سیمینار کی صدارت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر امجد اقبال خٹک نے کہا آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ معلومات تک رسائی بہت آسان ہو گئی ہے مگر بدقسمتی سے کچھ لوگ اسکا غلط استعمال کرتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سائیبر کرائمز میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن