عوام غیر قانونی و غیر مجازہاؤسنگ سکیموں میںسرمایہ کاری کرنے میں محتاط رہیں

Jan 31, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) میٹروپو لیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے پی ڈی سی ایکٹ 1976اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے تحت راولپنڈی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف کاروائی کر نے کے ساتھ ساتھ عوام کو آگاہ کر رہا ہے انہوں نے کہا عوام کومطلع کیا جا تا ہے کہ پانچ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نمائندگان راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں بغیر منظوری مختلف میڈیا پلیٹ فارمزسے اشتہاری مہم چلا رہے ہیں اور اپنی سکیموں کو راولپنڈی رنگ روڈ کے نزدیک واقع ہونے کو ظاہر کر رہے ہیں جبکہ راولپنڈی رنگ روڈ ایک "Access Control" سڑک ہے اور کسی بھی پرائےوےٹ ہا ؤسنگ سکیم کو براہ راست رسائی نہےں ہے لہذا وہ ان گمراہ کن اشتہارات کو اہمیت نہ دیں اور محکمہ ہذا سے ان سکیموں کی قانونی حیثیت کے بارے میں معلوم کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی درخواست کی ہے کہ ان سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو ان کے جھانسے میں آنے سے بچایا جا سکے۔ جبکہ درج بالا تمام ہاسنگ سکیمز PHATA میں زیر کاروائی ہیں اور تا حال غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز ہیں۔عوام ان غیر قانونی و غیر مجاز سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں محتاط رہیں 

مزیدخبریں