طلبہ پیف سکالرشپس سے بھرپور فائدہ اٹھاکر محنت کو شعار بنائےں،وی سی بارانی ےونےورسٹی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے حکومت پنجاب کی تعلیم کے فروغ،ضرورت مند ،باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کی پالیسی کو سراہتے ہوئے پنجاب ایجوکیشل انڈومنٹ فنڈ (پیف)کی تعریف کی اور کہا کہ ان سکالرشپس سے طلبا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیف سکالر شپس کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ مالی امداد و ترقی نے کیا تھا وائس چانسلر نے سکالرشپس حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ طلبا اس موقع پر بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لگن و محنت کو اپنا شعار بنائے رکھیں گے تا کہ مستقبل میں اپنے شعبوں میں بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔تقریب سے ڈین فیکلٹی زراعت ڈاکٹر طارق مختار، ڈین فیکلٹی ویٹرنری ڈاکٹر عرفان یوسف اور ڈین فیکلٹی سوشل سائیسز ڈاکٹر عبدا لصبور نے بھی خطاب کیا اور طلبا کو پیف سکالر شپس کے حصول کے طریقہ ہائے کار کے بارے آگاہ کیا اور ان سے امید ظاہر کی کہ طلبا پڑھائی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے مواقعوں سے مستفید ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن