اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 10 سال سزا کے بعد پی ٹی آئی کی کہانی بھی ختم ہوگی ہے اسلے ووٹر ن لیگ کے جھانسے میں آنے کے بجائے عوامی کی حقیقی امنگوں کی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لائیں۔ انشاء اللہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر پاکستان کی تقدیر بدلنے جارہے ہیں۔ انھوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے باسیوں پر زوردیا کہ الیکشن پانچ سال بعد آئیں گے اسلئے سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں، حلقہ این اے 47 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید سبط الحیدر بخاری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کی محرومیوں کاازالہ کیاجاسکے۔ راشد چوہان نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی مسیحی برادری متحد ہے اور متوقع عام انتخابات میں اسلام آبادسے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے بی بی شہید نے اقتدار میں آکر کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوائے اور اب بلاول اقتدار میں آکر اسلام آباد کی تمام کچی آبادےوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دلائیں گے۔