راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکر یونین تارا نشان اوپن لائن اور ریلوے ورکر یونین ورکشاپ اسٹیبلشمنٹ میں ایک ہی گروپ ہے جعلی گروپوں کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اوپن لائن میں صرف مرزا ابراہیم کے کارکن کامیاب ہوئے ہیں اور این ائی ار سی نے اوپن لائن میں ہمیں رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے ورکشاپ میں ہم نے ریفرنڈم جیت کر سی بی اے کا سرٹیفیک این ائی ار سی سے حاصل کر لیا ہے اللہ نے ہمیں دونوں طرف کامیابی دی ہے ریلوے ورکر یونین تارا نشان کہ مخلص لیڈر اج سرخرو ہوئے ہیں اور جعلی باڈی جمع کرانے والے مزدوروں کو دھوکہ دینے والے اور خود ساختہ لیڈر ناکام ہوئے ہیں ریلوے انتظامیہ ورکر یونین تارا نشان کے نام پر جعلی لیڈروں کو کیفر کردار تک پہنچائے جنہوں نے انتظامیہ اور مزدوروں دونوں کو دھوکہ دیا ہے اج ہمیں مزدوروں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے ریلوے ورکر یونین تارا نشان میں مولویوں پنڈتوں پادریوں کا کوئی کردار نہیں ورکر یونین کی قیادت ریلوے کے باشعور مزدور کرتے ہیں ریلوے انتظامیہ جیلساز عناصر کے خلاف ایکشن لیں اور ادارے کی فلاح و بہبود کی خاطر مزدوروں کو بلیک میل ہونے سے بچائے مزدور کی سیاست ورکر یونین کا نصب العین ہے اج شر پسند عناصر کو دونوں جگہ شکست ہوئی ہے اور اللہ تعالی نے ہمیں کامیاب کیا ہے ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکر یونین تارا نشان اوپن لائن کے مرکزی چیئرمین جمیل راجہ مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت مبارک حسین کہ ہمراہ راولپنڈی سٹیشن پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں فور اور ڈویژنل عہدے داروں کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا
جعلی گروپوں کا خاتمہ ہو گیا ، اوپن لائن میں صرف مرزا ابراہیم کے کارکن کامیاب ہوئے
Jan 31, 2024