منتخب ہو کرحلقہ پی پی 18میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے،راجہ شاہد محمود پپو

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) یونین کونسل31 چوہدری ظفر الحق روڈ محلہ حکم داد میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار پی پی 18راجہ شاہد محمود پپو نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اور آپ ماؤں بہنوں بیٹیوں کی دعا سے کامیابی کے بعد انشا اللہ اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے آپ کی یوسی کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس پریشر میں کمی،پینے کا صاف پانی، ڈسپنسری،دستکاری سنٹر سمیت بے شمار فلاحی منصوبے عمل میں لائیں گے اور پبلک سیکرٹریٹ میں خواتین کیلئے علیحدہ دفتر کاقیام جہاں میری بہن بیٹیوں کی خدمت کیلئے خواتین رضا کار موجود ہوں گی خواتین کیلئے باعزت روزگار کے نئے مواقع اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متوسط طبقے کی مالی امداد ترجیحی بنیادوں میں شامل ہوں گی راجہ شاہد محمود پپو نے منتظمین سمیت تمام شرکا خواتین کا شکریہ ادا کیا اور گزارش کی کہ08فروری والے دن بھر پور طریقے سے شرکت کرکے مضبوط پاکستان کی بنیاد میں اپنا حصہ ڈالیں۔

ای پیپر دی نیشن