بنگلہ دیش کو گیس کی فراہمی کے لیے قطر  کا  امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

دوحہ  (اے پی پی)قطر  نے  بنگلہ دیش کو گیس کی فراہمی کے  لئے امریکی کمپنی کے ساتھ  معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ العربیہ کے مطابق سرکاری ملکیتی ادارے قطر انرجی نے بتایا کہ قطر نے بنگلہ دیش کو 15 سال  تک قدرتی گیس فراہم کرنے کے لیے امریکا میں قائم ایکسلریٹ انرجی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط  کئے  ہیں۔اس معاہدے  کے تحت دوحہ ایکسلریٹ کو سالانہ 10 لاکھ ٹن مائع قدرتی گیس فراہم کرے گا جو جنوری 2026 سے شروع ہونے والے 15 سال کے عرصے کے دوران بنگلہ دیش میں تیرتے اسٹوریج یونٹس کو فراہم کی جائے گی۔یہ معاہدہ چین کے سینوپیک، فرانس کے ٹوٹل، برطانیہ کے شیل اور اٹلی کے اینی کے ساتھ قطری گیس سپلائی کے سودوں کے اعلانات کے بعد ہوا جن کا اعلان گذشتہ سال کیا گیا تھا ۔ قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں بنگلہ دیش کو سالانہ 10 لاکھ ٹن ایل این جی کی فراہمی کے لیے ایکسلریٹ کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا معاہدہ ایکسلریٹ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا جبکہ  بنگلہ دیش کی توانائی کی ضروریات اور اس کی زیادہ اقتصادی ترقی کی جانب پیش قدمی کو بھی سہارا دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...