رنگون(آئی این پی)میانمار میں اعلی فوجی افسر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کے وقت اسنائپر نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس میں بریگیڈیر سمیت 4 فوجی مارے گئے۔ میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ میں بریگیڈیر جنرل آئی من نانگ، ان کا ذاتی سیکورٹی آفیسر اور دو پائلٹس ہلاک ہوگئے۔