لندن (نیٹ نیوز) مفلوج مریضوں کیلئے امید افزا خبر، مشہور ارب پتی سرمایہ کار ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نے برین چپ ’ٹیلی پیتھی‘ پہلی بار ایک انسان میں لگا دی۔ ایلون مسک کا کہنا ہے فالج کے شکار مریض میں برین چپ لگانے کے بعد دماغ میں نیورونز کی سرگرمی کے حوصلہ افزا ابتدائی نتائج ملنے شروع ہوگئے۔