نشتر کالونی: نجی کمپنی کی بس میٹرو ٹریک سے ٹکرا گئی‘ ڈرائیور فرار‘ میٹرو سروس بحال کر دی گئی

Jan 31, 2024

لاہور (نامہ نگار) فیروز پور روڈ پر نشتر میٹرو اسٹیشن کے پاس نجی فیکٹری کی بس میٹرو ٹریک سے ٹکرا گئی۔ بس کی ٹکر میٹرو بس کا جنگلا ٹوٹ گیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاہے۔ میٹرو حکام کا کہنا ہے کہ جنگلے کی مرمت کے بعد میٹرو بس بحال کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں