فیصل آباد‘ قصور‘ فیروزوالہ میں اوباشوں کی 3لڑکیوں ‘ بچے سے زیادتی

Jan 31, 2024

فیصل آباد؍ قصور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) اوباش ملزموں نے دوشیزہ اور بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔  تھانہ پیپلز کالونی   ڈی گراؤنڈ میں اوباش ملزم دھوکہ دہی سے جعلی نکاح نامہ تیار کر کے مشتاق احمد کی جواں سال بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ تھانہ ملت ٹاؤن  جوہر کالونی کے سجاد کا کمسن بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا  اوباش ملزم بچے کو ورغلا کر خالی مکان میں لے گیا اور  زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے   کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ قصور میں تھانہ صدر کے علاقے میں اوباش ملزم نے لڑکی کو بے آبرو کر دیا۔ حلیمہ بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ تین افراد نے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے۔  پولیس تھانہ صدر قصور موقع پر پہنچی اور کرائم سین گاڑی کو طلب کر لیا۔ پولیس کے مطابق حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں فیروزوالہ سے نامہ نگارکے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں   نوجوان ڈسپنسر لطیف نے ہسپتال میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر   دو شیزہ (س)کو اپنے ساتھ لے گیا اور دکان میں بند کر کے گن پوائنٹ پر اس کیساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔

مزیدخبریں