بھیرہ/ سرگودھا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ بھیرہ ملکوال روڈ پر حضور پور کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ کار میں سوار جہلم کا 46 سالہ حافظ سرفراز‘ 42 سالہ محمد عظیم اور راولپنڈی کا 24 سالہ عبداللہ زخمی ہوگئے جن کو بھیرہ ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا شفٹ کیا جا رہا تھا کہ ٹریفک جام ہونے کے باعث محمد عظیم اور سرفراز احمد جاں بحق ہوگئے۔ زخمی عبداللہ امیر اور نعشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔