اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر سے 40سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ حمایت کرنے والوں میں صاحبزادہ پیر احسان دانش قادری پیر آف بھلوال شریف، مرکزی جنرل سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر محمود احمد عباسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جنڈی شریف، مرکزی کوآرڈینیٹر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حیدر حسنی سجادہ نشین شہبازپور شریف، مرکزی ترجمان و ناظم سیاسی امور مشائخ اتحاد کونسل پاکستان خواجہ محمد فرید کوریجہ جانشین کوٹ مٹھن شریف، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حسنین گیلانی سجادہ نشین بہگام شریف ،صدر شمالی پنجاب مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر عمار سعید سلیمانی سجادہ نشین مانگٹ شریف، پیر سید علی نواز سجادہ نشین پیر سید بلال احمد سرکار،پیر سید محبوب شاہ کاظمی صدر تنظم اہلسنت انٹرنیشنل ، کے پی کیپیر سید علی اصغر شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھڑی پنہ شریف ،پیر محمد دائود چشتی سجادہ نشین خانقاہ ایوبیہ سلطانیہ اٹک ،علامہ مخدوم پیر سید قاسم علی شاہ گیلانی سجادہ نشین حضرت شاہ چراغ لاہوری رحمۃ اللہ علیہ و حضرت سخی سیدن دیپالپوری ،صوبائی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان صوبہ پنجاب صاحبزادہ میاں عرفان گجردربار عالیہ قادریہ نوشاہیہ ، پیرمحمد نوازش گجرشامل ہیں۔ اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری نے سردار یعقوب،نذیر ڈھوکی اور سجادہ نشینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ملک بھر میںپی پی پی کے جلسے ہورہے ہیں، 40 سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں کی پیپلز پارٹی کی حمایت پر ان کا شکر گذار ہوں۔ پیپلز پارٹی نے قادیانی فتنہ کو آئینی طور پر ختم کیا۔ ہم علما اور مشائخ کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ پیر محمود احمد عباسی نے کہا کہ سیاست کا ماحول ہے، پیر عظام نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کی حمایت کرینگے۔ مشائخ عظام نے کہا کہ مشائخ دیگر حلقوں کے علاوہ این اے 127سے بلاول بھٹو زرادری کی بھرپور حمایت کرینگے اور انہیں کامیاب کروائیں گے۔ سابق صدر آصف زرداری سے مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ نیئر بخاری نے کہا عمران‘ شاہ محمود کیخلاف مقدمات ریاست نے درج کئے‘ عدالت نے ثبوت دیکھ کر فیصلہ کیا۔
الیکشن: 40 سے زائد درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی
Jan 31, 2024