قوم کی حقیقی نمائندہ جماعت مسلم لیگ (ن) ہے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے انتخابی منشور کی صورت میں ملکی ترقی و خوشحالی کا مربوط روڈ میپ قوم کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) قوم کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نوازشریف کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا عوام ناکام سیاست دانوں کو الیکشن کے ذریعے شکست دیکر ان کا بھر پور احتساب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی روز اول سے ہی پالیسی واضح ہے اور ہم صاف اور شفاف انتخابات کے خواہاں ہے۔ عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔ 8 فروری کا سورج (ن) لیگ کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...