اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تاج حیدر انچارج سنٹرل الیکشن سیل پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ اورنگی انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں لسانی دہشت گردی کی بہت زیادہ وارداتیں ہوئی ہیں۔ پی ایس 119سے ہماری امیدوار محترمہ شاہدہ رحمانی نے اطلاع دی ہے کہ ان کی انتخابی مہم کے پوسٹرز اور جھنڈے باقاعدگی سے پھاڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے خط کے ساتھ متعلقہ ویڈیوزاس شکایت کے بارے میں حوالہ کے لیے منسلک ہیں۔آپ سے استدعا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کریں۔ ہم آپ سے یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ ان عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
پی ایس 119میں پوسٹرز پھاڑے جا رہے ،تاج حیدر کا الیکشن کمیشن کو خط
Jan 31, 2024