ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الٰہی کی انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ درخواست گزار پی پی 32گجرات سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں،درخواست گزار کو انتخابی نشان مور الاٹ نہیں کیا جا رہا،استدعا ہے کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے ، وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی کا نشان دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن سمبل تبدیل نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،بیلٹ پیپرز اب چھپ چکے ہیں دوبارہ چھپائی ممکن نہیں ہے،جن حلقوں میں الیکشن سمبل تبدیل ہوں وہاں پر 8 فروری کو الیکشن ممکن نہیں ہونگے،ہمارے پاس پیپر اور وقت کی کمی ہے ،انہوں نے آر او کے پاس تاخیر سے درخواست دی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...