لاہور (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ میں نے وہ فیصلہ کرلیا جو پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت بہتر کروں گا۔ معیشت بڑھے گی تمام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اپنی ذات اور حلقہ سے نکل کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو بڑھنے کے لیے کام کرنا ہے، نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی معیشت کو امریکا کے برابر کھڑا کرنا ہے۔
نواز‘ شہباز کے ساتھ ملکر معیشت بہتر کروں گا: جہانگیر ترین
Jan 31, 2024