گوجرانوالہ :نئے تعینات ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے چارج سنبھال لیا 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں نئے تعینات ہونیوالے ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ایس ایس پی ریجن کرائم محمد شہباز،ایس پی لیگل صفدر ہنجرا و دیگرافسران سمیت آفس اسٹاف نے آر پی او کا استقبال کیااس موقع پر آرپی او کا کہنا تھا کہ جرائم کی بیخ کنی،عوام الناس کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور پولیس ملازمین کی ویلفیئر تر جیحات میں شامل ہے، محکمانہ امور میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔شہریوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن