گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنرسید نوید حیدر شیرازی اور آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے والوں کے ساتھ قانو ن نافذ کرنے والے ادارے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، 8فروری کے عام انتخابات کے شفاف آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کا قومی فریضہ پوری ذمہ داری خلوص نیت اور غیر جانبداری سے ادا کیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ پولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران سٹاف اور ووٹروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اورپولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک آرمی کے دستے بھی سکیورٹی فرائض انجام دینے کیلئے موجود ہوں گے، انہوں نے ان خیالات کا ا ظہار عام انتخابات کے سلسلہ میں انتظا مات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیاریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ زاہد سبحانی، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن افضال احمد وڑائچ، سی پی ا و رانا سلیم ایاز ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی او زو دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔
انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا:کمشنر نوید حیدر
Jan 31, 2024