8 فروری کو شیر کی کامیابی یقینی ہے:اقبال صدیق سدھو،عمران بخاری 

Jan 31, 2024

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) 8 فروری کو شیر کی کامیابی یقینی ہے ،انتخابی مہم میں میاں محمد نواز شریف کی عوامی مقبولیت سر چڑھ کر بول رہی ہے ،پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، سید عمران حیدر بخاری، محمد یٰسین بٹ، یوتھ ونگ کے راجہ آزاد، شعیب شاہ، حاجی فیاض احمد اور مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے حسیب عارف سراء، چاند گورائیہ اور عدنان علی باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور تھا، نیازی ٹولے کی نااہلی سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا ،ان حالات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنا سیاسی مستقبل داؤ پر لگا کر حکومت سنبھالی اور آج ان کی کامیاب پالیسیوں سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں ،انشاء اللہ 8 فروری کو کامیابی کے بعد میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونگے اور پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

مزیدخبریں