گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیئرمین سپیئریر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے سپیئریر کالج مین کیمپس جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، یہی وہ محبت بھری ہستیاں ہیں جو طلبا کی صلاحیتوں کو ابھارتی ہیں،اساتذہ کے رویے جتنے خوبصورت ہونگے وہ اتنا ہی شاگردوں کے محبوب اور قریب ہونگے شعبہ تعلیم میں سب سے اہم جز استاد ہے انہوں نے کہا کہ استاد قوم کے معمار ہیں ،مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف امت کے نوجوان ہیں ،نوجوان نسل کو مغربی تہذیبی یلغار سے بچانے کے لیے قرآن پاک ترجمع کے ساتھ پڑھنے،سمجھنے اور عمل کر نے اور دینی ماحول کو فروغ دیں۔انہوں نے کہاکہ آج امت جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے جب امت نے قرآن وسنت کو حقیقی معنوں میں معاشرے میں غالب کیا تو عروج اور ترقی کی منازل حاصل کیں۔
قوم کی تعمیر میں اساتذہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا:چوہدری عبدالرحمن
Jan 31, 2024