گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ہمارا منشور حلقے کی ترقی،نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا اور عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، بدقسمتی سے ن لیگ نے معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ،کرپشن اور مہنگائی کو فروغ دیا ہماری سیاست غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے کے گرد گھومتی ہے ہمارے ساتھی پرجوش ہیں انشااللہ 8فروری ہماری کامیابی کا دن ہے،ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما حاجی یونس علی انصاری، سابق صوبائی وزیر چوہدری اشرف علی انصاری اور نوجوان رہنما علی اصغر انصاری نے انتخابی کمپین کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حلقے کی خدمت کی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی ،حلقے میں لگنے والی ایک ایک اینٹ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی گواہی دے رہی ہے۔
ن لیگ نے معیشت کے ساتھ کھلواڑ کرکے مہنگائی کو فروغ دیا:یونس علی انصاری
Jan 31, 2024