گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل کے مرکزی ترجمان حافظ محمد یعقوب فریدی کے مطابق پاکستان کے بڑے تعلیمی بورڈ تنظیم المدارس کے تحت سالانہ امتحانات چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں جاری ہیں۔ 27 جنوری سے شروع ہونیوالے ان امتحانات میں تقریباً اڑھائی لاکھ امیدوار شریک ہو رہے ہیں جن کے لئے دو ہزار کے قریب امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ان مراکز میں تقریباً 2000 ناظمین اور تقریباً8000 معاونین ا ور نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ تنظیم المدارس کے مرکزی ناظم امتحانات مولانا غلام عباس کا کہنا تھا کہ شدید دھند کی بناء پر پرچے کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ کے بجائے نو بجے ہوا کریگا جبکہ اختتام دن بارہ بجے ہوگا۔