نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ انتخابی مہم کے دوران قلعہ نوہد سنگھ چڈیالہ افتخار کالونی اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین شوقیہ فنکار ہیں ان کا کوئی ویژن نہیں ،انہوں نے ہمیں ہمیشہ جھوٹ اور سازش کی سیاست کی ہمارے منظور کردہ منصوبوں کا افتتاح کیا ،جب ہم نے ان کے جھوٹ کا ناقابل تردید پول کھولا تو انہوں نے عوام دشمنی کرتے ہوئے عوامی مفاد عامہ کے منصوبے ہی کینسل کروا دیئے، پی ٹی آئی کا چار سالہ دور حکومت انتقامی سیاست جھوٹے دعوؤں اور گالم گلوچ میں گزرا، حلقے میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا جبکہ آج حلقے میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہماری ایک سالہ کارکردگی کا کھلا ثبوت ہیں، الحمد اللہ ہماری بہتر اور مثبت کارکردگی پر عوام نے ہمیں بار بار عزت سے نوازا، 2002 میں آزاد حیثیت سے ایم پی اے 2005 میں آزاد حیثیت سے تحصیل ناظم 2008 میں آزاد حیثیت سے ایم این اے 2013 اور 2018 میں پھر ایم این اے 2016 میں چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ منتخب کیا ،انشاء اللہ 8 فروری کو چوہدری اظہر قیوم ناہرا آپ عوام کی طاقت سے ایک بار پھر ایم این اے منتخب ہونگے جبکہ مخالفین جھوٹ کی سیاست کی وجہ سے چوتھی بار عبرتناک شکست سے دو چار ہونگے۔
مخالفین شوقیہ فنکار ہیں ان کا کوئی ویژن نہیں : مظہر قیوم ناہرا
Jan 31, 2024