ملک کو بحرانواں سے نکالنے کیلئے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے :پیر غلام فرید 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 65پیر غلام فرید اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانواں سے نجات دلانے کے لئے میاں نواز شریف کی قیادت اشد ضروری ہے، عوام خوشحالی اور ترقی کا دور واپس لانے کے لیے 8فروری کوشیر کے نشان پر مہر لگائیں اور مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت دلائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلونڈی موسیٰ خان میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے، اس موقع پر محمد زمان چیمہ،امجد زمان چیمہ،اقبال چیمہ،نواز چیمہ،یوسف سندھونے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن