لاہور اور کراچی نے نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی 

Jan 31, 2024

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)لاہور اور کراچی نے نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ، گزشتہ روز آخری لیگ میچوں میں راولپنڈی نے کوئٹہ ، کراچی نے ملتان اور لاہور نے پشاور کے خلاف کامیابی حاصل کی ، لاہور کی ٹیم پہلے رائونڈ میں ناقابل شکست رہی اور تمام 10 میچ جیت کر 20 پوائنٹس حاصل کیے ، کراچی کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ٹورنامنٹ کا فائنل (کل)بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، منگل کے روز شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ، کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 84 رنز بنائے ، عائمہ سلیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں راولپنڈی نے مطلوبہ ہدف عالیہ ریاض کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا عالیہ ریاض نے 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز بنائے ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، ایوب پارک گرانڈ ، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے ملتان کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 20 رنز سے کامیابی حاصل کی ، ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے ، گل فیروزہ نے 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جواب میں کراچی نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ ختم کر دیا گیا ، جویریہ خان نے 40 رنز بنائے ، ملتان کی کپتان گل فیروزہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ، ڈائمنڈ گرانڈ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں لاہور نے پشاور کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی ، پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 50 رنز پر آٹ ہو گئی نشرہ سندھو نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں لاہور نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، سدرہ امین نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے ، نشرہ سندھو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گی

مزیدخبریں