اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہراعجازسے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی وفد نے ڈاکٹرگوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ڈاکٹر گوہراعجاز کی بحثیت وزیر داخلہ وتجارت تقرری پوری کاروباری برادری کیلئے باعث اعزاز ہے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد 5 بلین ڈالر کی برآمدات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ اسلام آباد سے آئی ٹی، جواہرات اور پھولوں کی برآمدات کے مواقع موجود ہیں کاروباری برادری مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے ڈاکٹر گوہر اعجازنے کہا کہ اسلام آباد کی کاروباری برادری اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریاں بھی نبھائے اور شہریوں کی فلاح وبہبود میں اپنا کردار ادا کرے دونوں چیمبر مل کر نا صرف برآمدات بڑھائیں بلکہ سماجی ترقی کے لیے بھی بھرپور کام کریں وفد نے وزیر داخلہ و تجارت کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیاوفد کی وزیر داخلہ وتجارت کو ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔