عوام تینوں سیاسی پارٹیوں سے بیزار ہو چکی ، ووٹ صرف ترازو کو ملے گا،رضا شاہ

Jan 31, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )8 فروری کو غیور عوام چورو اور لٹیروں کا احتساب کرے گی ووٹ صرف خدمت کی سیاست کو ملے گا  ان خیالات کا اظہار نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ  pp.17  رضا احمد شاہ نے یہاں  یونین کونسل26  میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام تینوں سیاسی پارٹیوں سے بیزار ہو چکی ہے ووٹ صرف ترازو کو ملے گا۔  انشا اللہ کامیابی کے بعد مہنگائی اور لاقانونیت کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے ۔گیس بجلی  اور تعلیم و صحت کے مسائل بھی حل کر کے دم لیں گے۔ پاکستان کی غیور عوام مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خدمت کو ووٹ دے گی اور  ترازو پر مہر  لگائے گی کیونکہ اب وقت آ چکا ہے کہ عوام  غاصبوں اور ظالموں سے نجات پائے  جنھوں نے ملک کو  بے دردی سے لوٹا ہے۔ اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف  دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے جماعت اسلامی ہی اس ڈوبتی ناو کو پار لگائے گی اور اقتدار میں آ کر ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی۔

مزیدخبریں