مری میں برفباری کے بعد وادی کا حسن دوبالا ہوگیا

پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ رات شروع ہونے والی برفباری آج دن میں بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 مری میں اب تک 6 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے، جبکہ گلیات کے مختلف مقامات پر ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

سیاح بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے ہیں، جبکہ برفباری کے باعث وادی کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں ایبٹ آباد اور سوات کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، برف باری دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاحوں کی کالام اور مالم جبہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے

ای پیپر دی نیشن