کولمبیا: خاتون کے سامان سے 130 زہریلے مینڈک برآمد

کولمبیا میں ایئرپورٹ پر خاتون کے سامان سے 130 زہریلے مینڈک برآمد کرلیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بوگوٹا ایئرپورٹ پر برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون ان مینڈکوں کو غیرقانونی طریقے سے اسمگل کرنا چاہتی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ مینڈک خاتون کو تحفے میں دیے گئے تھے اور ان مینڈکوں کی مالیت ایک ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا سے مخصوص قسم کے جانوروں کی غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ کے واقعات عام ہیں۔

ای پیپر دی نیشن