گزشتہ ادوارمیں رودکوہیوں کے لیے بنائے سپراوربند ریت کی دیواریں ثابت ہوئے جس سے آمریت کے دورکے حکمرانوں کی کرپشن بےنقاب ہوئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب

Jul 31, 2010 | 11:29

سفیر یاؤ جنگ
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پورکے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ اور رودکوہیوں میں گھرے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ پہاڑی نالوں کے بند غیرمعیاری اورکاغذی نہ ہوتے تو آج راجن پورکے لوگوں کی فصلیں اور جانیں دونوں محفوظ رہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف بند ٹوٹنے اوربہہ جانے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب کی نذرہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابرکی شریک ہے اور مرحومین کا معاوضہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کرتین لاکھ روپے کردیا گیا ہے اوریہ ادائیگی فوری طور پر ممکن بنائی جائے گی۔ بعد میں وزیراعلٰی شہباز شریف میانوالی پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ علاقوں عیسی خیل ،کندیاں ،چشمہ کالونی واں بھچراں ،موسی خیل اور نمل کا ایک گھنٹے تک فضائی دورہ کیا۔ صوبے کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے گوالمنڈی پل کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مزیدخبریں