امریکہ اور بھارت کےمابین جوہری مادے کو دوبارہ زیرعمل لانے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

امریکہ اور بھارت کے درمیان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ واشنگٹن میں ہونے والا یہ معاہدہ سول جوہری تعاون کا حصہ ہے۔ جوہری مادے کو دوبارہ زیرعمل لانے کے اس معاہدے کو جوہری تعاون کے ضمن میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔امریکہ میں بھارتی سفیرمیرا شنکراور امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق بھارت امریکی جوہری مواد کو دوبارہ زیرعمل لا سکے گا۔ تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھارت کو عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن