چینی صوبے ہنان میں ایک  سرکاری عمارت میں بم دھماکے کے نتیجے میں  چار افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے 

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ ضلع چانگشا کے مقامی ٹیکس آفس میں ہوا ۔ دھماکے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ حکام نے اب تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ انیس زخمیوں کو طبی مراکز پہنچایا گیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ مکمل منصوبہ بندی سے کیا گیا تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

ای پیپر دی نیشن