برطانوی ڈائریکٹر لوسی والکر کی جانب سے بنائی جانیوالی کاؤنٹ ڈاؤن ٹو زیرو نامی اس ڈاکو منٹری میں جوہری ہتھیاروں کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ فلم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام ممالک ایٹمی ہتھیار تلف کردیں تاکہ دنیا کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں ۔ فلم کے مطابق مختلف ممالک کے پاس اس وقت تئیس ہزار کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں جبکہ ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی ہو رہا ہے ۔ کاؤنٹ ڈاؤن ٹو زیرو کی کہانی کا آغاز دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی میں ہونیوالی تباہی سے ہوتا ہے جب کہ مختلف ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایٹمی جنگ کے خطرات کو موضوع بنایا گیا ہے ۔ دستاویزی فلم میں مختلف ماہرین کی رائے بھی شامل کی گئی۔ فلم میں ایران اور القاعدہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خدشے کو زیادہ نمایاں گیا گیا ہے ۔