سیالکوٹ میں شاعرمشرق علامہ اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزلکی چھت تزئین وآرائش کے ایک ماہ بعد بارش سے ٹپکنے لگی۔

سیالکوٹ محلہ کشمیریاں میں علامہ اقبال کی آبائی رہائشگاہ اقبال منزل کی تزئین وآرائش پرایک کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔ لیکن صرف ایک ماہ کے بعد ہی اس کی چھتیں بارش کی وجہ سے ٹپکنے لگی ہیں۔ اقبال منزل کی تزئین وآرائش محکمہ آثارقدیمہ کے انجینئرزکی نگرانی میں ہوئی تھی ۔ اقبال منزل کی دیواروں اورچھتوں سے رنگ اتررہا ہے اورسیڑھیوں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ عمارت کے ٹوٹے ہوئے شیشے اورالماریوں کی مرمت بھی نہیں کی گئی۔ شدید بارش کی وجہ سے ایک سو چونتیس سال پرانی عمارت کی بنیادوں میں پانی داخل ہوکراسے نقصان پہنچارہا ہےجس کا کوئی تدارک نہیں کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن