امریکہ اور بھارت کےمابین جوہری مواد کودوبارہ زیرعمل لانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

امریکہ اوربھارت کے درمیان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ واشنگٹن میں ہونے والا یہ معاہدہ سول جوہری تعاون کا حصہ ہے۔ جوہری مادے کو دوبارہ زیرعمل لانے کے اس معاہدے کو جوہری تعاون کے ضمن میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔امریکہ میں بھارتی سفیرمیرا شنکراور امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے معاہدے پردستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق بھارت امریکی جوہری مواد کو دوبارہ زیرعمل لا سکے گا۔ تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھارت کو عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن