سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا سات سو اٹھاونواں سالانہ عرس آج سے سیہون میں شروع ہورہا ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Jul 31, 2010 | 18:52

سفیر یاؤ جنگ
لعل شہبازقلندر کے عرس کا باقاعدہ افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کریں گے۔ حیسکو کی جانب سے پانچ روز کے لیے سیہون کو لوڈشیڈنگ فری زون قراردیا گیا ہے۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہے ۔ زائرین کا کہنا ہے کہ ملک میں حالات جیسے بھی ہوں وہ درگاہ پر حاضری ضروردیتے ہیں۔ دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پرزائرین کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی سہ روزہ تقریبات دو اگست تک جاری رہیں گی۔
مزیدخبریں