پنجاب حکومت نے صوبے ميں سيلاب کے باعث آفت زدہ علاقوں ميں مالیہ، آبیانہ اور زرعی ٹيکس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے 

ماليہ اور آبيانہ معاف کرنے کا فيصلہ مياں نوازشريف کی زير صدارت مسلم لیگ نون کے اعلی سطح کے  اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس ميں وزيراعلیٰ   پنجاب سميت اہم مسلم ليگی راہنما شريک تھے۔ اجلاس ميں آفت زدہ علاقوں ميں سرکاری ملازمين کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ محمد نواز شريف نے پنجاب حکومت کو ہدايت کی کہ صوبہ خيبر پختونخوا کی ہر ممکن مدد  کی جائے ۔ اجلاس ميں امدادی کارروائیوں کےليے کميٹياں بھی تشکيل دی گئيں ۔ اس موقع پرمياں نواز شريف کا کہنا تھا کہ وہ خود آفت زدہ علاقوں کا دورہ کريں گے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت کی کہ ایسے منصوبے وضح کئے جائیں جن سے سیلابی پانی کو خشک سالی کے دوران استعمال کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن