مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سکیورٹی فورسزنے احتجاج کا سلسلہ روکنے کےلیے کرفیونافذ کردیا ،اس دوران دومزید بیگناہ کشمیریوں  کو شہید کردیا گیا۔

Jul 31, 2010 | 23:09

سفیر یاؤ جنگ
مقبوضہ وادی میں کرفیوکے باوجود لوگ سڑکوں پر نکل آئے جن پر بھارتی پولیس نے اندھا دھند تشدد کیا۔ سوپورمیں پولیس نے فائرنگ کرکے دومظاہرین کو شہید کردیا گیا۔ مقبوضہ وادی کے صدرمقام سری نگر میں پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسوگیس کے گولے پھینکے اورتشدد کرکے احتجاج کرنے والے پانچ نوجوان کو زخمی کردیا۔ ایک نوجوان کی آنکھ میں بھی گولی ماردی گئی ۔ ادھر پٹن کے علاقے کریری میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ جن پربھارتی پولیس نے مظاہرین پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ایک لڑکی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بارہمولہ اور پامپورمیں بھی مقامی لوگوں نے کرفیوتوڑ کرمظاہرے کئے۔ قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے پوری مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کیا ہوا ہے اورہرجگہ پولیس اورفوج کے دستے تعینات کررکھے ہیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں دودرجن کے قریب کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
مزیدخبریں