آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم  سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری ساٹھ سال سے آزاد ریاست کے حصول کیلئے جانیں قربان کررہے ہیں، وہ اپنا مقصد حاصل کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Jul 31, 2010 | 23:14

سفیر یاؤ جنگ
سردارعتیق راولپنڈی میں رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ انھوں نے کہا ہم مسلم کانفرنس کے بانی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور کشمیر کا الحاق پاکستان سے کریں گے۔ سردارعتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں سے ہلاک و زخمی افراد کیلئے حکومت پاکستان سے امداد کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے خیبر پختون خوا میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پربھی دکھ کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے مزار آمد پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
مزیدخبریں