قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیربابراعوان نے کہا ہے کہ وہ بارایسوسی ایشنز کو ان کا حق دے رہے ہیں

Jul 31, 2010 | 23:55

سفیر یاؤ جنگ
ڈسٹرکٹ بارننکانہ صاحب کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وکلاءاورصحافی مظلوم طبقہ ہے اور اب انہیں حقوق دلانے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ وکلاء کو کوئی بنک قرض دینا پسند نہیں کرتا اور نہ ہی انہیں گریجوایٹی کی سہولت حاصل تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ بابر اعوان نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے آج سوات اور بلوچستان میں پاکستانی پرچم دوبارہ لہرا رہا ہے۔ بابراعوان نے بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے لئے پندرہ لاکھ روپے، بار روم کی تعمیر کے لئے دس لاکھ  اور بار روم کے ملازمین کے لئے ایک لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے خاتون وکلاء کے لیے دو لاکھ روپے اور پریس کلب ننکانہ صاحب کے لئے بھی ایک لاکھ روپے دئیے۔ انہوں نے ننکانہ میں ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر کے علاوہ وکلاءکالونی کے قیام کے لئے سینیئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد کو پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ مسلم لیگ نون لائرز فورم کے وکلاء نے تقریب کا بائیکاٹ کیا۔
مزیدخبریں