وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے کہا کہ وہ صدر آصف زرداری کو تجویز دیں گے کہ وہ اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کرکے تمام وسائل سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی پرخرچ کردیں۔   

Jul 31, 2010 | 23:59

سفیر یاؤ جنگ
میاں والی میں جناح بیراج کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت اور پنجاب حکومت متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے چوکنا ہے، وفاق بھی ہمارا بھرپورساتھ دے، انہوں نے واضح کیا کہ آج کالا باغ ڈیم بنا ہوتا تو سیلاب آتے اور نہ جانی نقصان ہوتا بلکہ پانی کا ذخیرہ کرکے اس سے ملک کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی سیراب کی جا سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، انہوں نے حیات آباد میں متاثرین کے لئے پچیس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔ میاں شہباز شریف نے جناح بیراج بند کی تعمیر میں کرپشن کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مقامی سیمنٹ فیکٹری کو بند کرکے اس کی لیبر اور مشینری کو جناح بیراج بند مضبوط کرنے پر لگایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو لوگوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے فوری سروے کا حکم بھی دیا۔     
مزیدخبریں