”سیلاب“ صدر کا گورنر، وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو فون، مدد کی یقین دہانی

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی + نیوز ایجنسیاں) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے ایک بڑی منزل بن چکا ہے اور دونوں ممالک کے مابین موجودہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو چین کے بینکس مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے چین کے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کو پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کی دعوت بھی دی۔ جمعہ کو ایوان صدر میں آئی سی بی سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس وانگ للی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان چین کے انڈسٹریل و کمرشل بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور جائنٹ ونچر کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ علاوہ ازیں صدر نے ٹیلی فون پر خیبر پی کے کے گورنر اویس غنی اور وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی سے گفتگو کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں قائم کردہ خصوصی سیل خیبر پی کے میں بروقت امدادی کارروائیوں کےلئے اقدامات تجویز کرےگا۔ بعدازاں ایوان صدر میں نیم کا پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ صوبائی حکومتیں جنگلات کے کٹاﺅ کی روک تھام کےلئے قانون سازی کریں۔ ایون صدر میں پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ چیئرمین بیت المال زمرد خان نے ہر مشکل وقت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں میں طیارہ تباہ ہون ےکے بعد بھی لواحقین کےلئے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں۔ حکومتی نمائندوں کو اسی جذبہ سے کام کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن