کوئٹہ میں دوروز کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں اٹھارہ افراد کی ہلاکتوں کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاون ہڑتال

ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اپیل پرہونیوالی شٹرڈاون ہڑتال کے موقع پر کوئٹہ کے علاقوں علمدار روڈ،بروری ،ہزارہ ٹاون،مری آباد،جناح روڈ،شارع اقبال،لیاقت بازاراوردیگرعلاقوں میں بازار اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کافی کم ہے ،شٹرڈاون ہڑتال کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور شہر کی اہم شاہراہوں اورتجارتی مراکز پر بھاری نفری تعینات ہے جبکہ ایف سی کے جوان مختلف علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔پولیس نے زبردستی دُکانیں بند کرانے اورنقص امن پرچھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ایچ ڈی پی کے راہنماوٴں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری پرامن ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے بارہ سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ایچ ڈی پی کے دیگر کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے میزان چوک لیاقت بازار اور جنگشن چوک پر ٹائر جلائے اورمظاہرہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...