شام کے مختلف علاقوں میں صدر بشارالاسد کے خلاف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چوبیس مظاہرین ہلاک اورپچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین جمہوریت کے حق اور صدر کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ حما شہرمیں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کردی اورٹینکوں کا بے دریغ استعمال کیا گیاجس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔