بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ بی ایس یادیورپا نے کرپشن کے الزامات کے بعداپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کرناٹکا کے وزیراعلیٰ بی ایس یادیورپا نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیاہے۔ کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کے باعث ان پر پارٹی کی اعلی قیادت کی طرف سے استعفے کیلئے کافی دباﺅڈالا جارہا تھا ۔ارسٹھ سالہ بی ایس یادیورپا نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغازہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے کیا جس کے بعد وہ جنگ سنگ پارٹی میں شامل ہو گئے لیکن کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

ای پیپر دی نیشن