شام کےشہرحما میں صدر بشارالاسد کے خلاف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے95 مظاہرین ہلاک اورساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین جمہوریت کے حق اور صدر کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ حما شہرمیں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کردی اورٹینکوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ شام کی مسلح فوج نے مظاہرین کو کچلنے کے لیے ایک ماہ سے حما شہر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔